راول ڈیم جھیل میں 24 سالہ لڑکی کود کر جاں بحق، پولیس کی تحقیقات شروع
ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی مریم جھیل میں کود گئیں، ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال کر اسپتال منتقل کردی
اسلام آباد کے راول ڈیم جھیل میں 24 سالہ مریم کی لاش برآمد، ریسکیو اہلکاروں نے لاش نکال کر پولی فیملی اسپتال منتقل کردی، پولیس نے واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردیں۔
اسلام آباد: ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ مریم نامی لڑکی راول ڈیم جھیل میں کود گئیں، اطلاع ملتے ہی ریسکیو اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان کی لاش جھیل سے نکال لی اور پولی فیملی اسپتال منتقل کردیا۔
واقعے کے بعد پولیس حکام نے بڑے پیمانے پر تحقیقات شروع کردی ہیں تاکہ معلوم کیا جاسکے کہ مریم راول ڈیم جھیل تک کیسے پہنچیں، وہ یہاں اکیلی آئی تھیں یا کسی کے ساتھ، اور جھیل میں کودنے کی وجوہات کیا تھیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق مریم کا تعلق ایبٹ آباد سے تھا، جبکہ ان کی فیملی راولپنڈی میں مقیم ہے۔ واقعے سے متعلق مزید تفصیلات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔