دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 400 درہم جرمانہ ہوگا، پولیس نے وارننگ دیدی

یدل چلنے والوں کو مقررہ کراسنگ اور ٹریفک سگنلز استعمال کرنے کی ہدایت

October 25, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابو ظہبی: دبئی پولیس نے غلط جگہ سے سڑک پار کرنے والوں کو متنبہ کردیا۔

پولیس کی جانب سے وارننگ جاری کی گئی ہے کہ دبئی میں غلط جگہ سے سڑک پار کرنے پر 400 درہم جرمانہ ہوگا۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پیدل چلنے والوں کو مقررہ کراسنگ اور ٹریفک سگنلز استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

دبئی پولیس نے ڈرائیوروں کو رفتار کم رکھنے اور پیدل چلنے والے افراد کو راستہ دینے کی تاکید کی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثات روکنے اور پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی آگاہی مہم شروع کی گئی ہے۔