کراچی پورٹ پر پڑے افغان تاجروں کے سینکڑوں کنٹینرز نیلام کرنے کی تیاری

بھاری ٹیکس اور تاخیر کے باعث فیصلہ- سامان نیلام کرنے کیلئے کنٹینرز کھول لیے گئے، بی بی سی فارسی

October 25, 2026 · بام دنیا
کراچی پورٹ پر پڑے افغان تاجروں کے سینکڑوں کنٹینرز نیلام کرنے کی تیاری

کراچی پورٹ پر پڑے افغان تاجروں کے سینکڑوں کنٹینرز نیلام کرنے کی تیاری

پاکستان کے کراچی پورٹ کسٹمز نے افغان تاجروں کے سامان سے بھرے ہوئے 100 سے زائد کنٹینرز نیلامی کے لیے رکھ دیے ہیں۔

بی بی سی نیوز فارسی نے دعویٰ کیا ہے کہ نیلامی کرنے والی کمپنی کی جانب سے جاری کردہ تصاویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ افغان تاجروں کے کنٹینرز کے دروازے کھول دیے گئے ہیں اور ان کے اندر موجود سامان خریداروں کو دکھایا جا رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغان تاجروں کے سامان کو نیلامی میں پیش کرنے کی وجہ کراچی پورٹ پر کنٹینرز اور تجارتی کھیپ کو روکنے کے نتیجے میں عائد ہونے والے بھاری ٹیکس اور اخراجات بتائی گئی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ افغانستان چیمبر آف کامرس کے حکام نے پاکستان کے اس اقدام کو علاقائی اور بین الاقوامی تجارتی قوانین کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ تاہم اس رپورٹ میں اب تک یہ واضح نہیں کیا گیا ہے کہ کراچی پورٹ پر افغان تاجروں کے کتنے کنٹینرز اب تک موجود ہیں۔