اسلام آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں 2 افغان ملزمان ہلاک، ایک زخمی
یرِ حراست دو افغان ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے، پولیس
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں مبینہ پولیس مقابلے میں زیرِ حراست دو افغان ملزمان ہلاک، ایک زخمی ہو گیا۔
پولیس کے مطابق راول ٹاؤن کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران زیرِ حراست دو افغان ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے کے بعد ہسپتال میں دورانِ علاج دم توڑ گئے۔
حکام نے بتایا کہ سیکٹر جی 14 میں پولیس اور ملزمان کے ساتھیوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کوہاٹی گینگ کا ایک رکن زخمی ہوگیا۔
دوسری جانب پولیس کا مزید کہنا تھا کہ زیرِ حراست ملزمان کی شناخت عبداللہ اور ملہے خان کے نام سے ہوئی ہے، جو افغان شہری تھے، دونوں ملزمان ایک خاتون سے موبائل فون چھیننے اور زیادتی کے مقدمے میں جسمانی ریمانڈ پر تھے۔