سر کریک کے قریب بھارتی فورسز نے 4 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے

گرفتار ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے ساحلی علاقے چھچھ جہان خان، ضلع سجاول سے ہے۔

October 26, 2026 · قومی
سر کریک کے قریب بھارتی فورسز نے 4 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے

سر کریک کے قریب بھارتی فورسز نے 4 پاکستانی ماہی گیر گرفتار کر لیے

بھارتی سیکیورٹی فورسز نے سمندری حدود سر کریک کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 4 پاکستانی ماہی گیروں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ان کی فائبر کی کشتی بھی تحویل میں لے لی گئی۔

فشر فوک فورم کے مطابق گرفتار ماہی گیروں کا تعلق سندھ کے ساحلی علاقے چھچھ جہان خان، ضلع سجاول سے ہے۔

فشر فوک فورم کے وائس چیئرمین نور محمد نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے ماہی گیروں کو گزشتہ روز حراست میں لیا۔ کارروائی کے دوران ان کی فشنگ بوٹ بھی قبضے میں لے لی گئی۔

واقعے کے بعد گرفتار ماہی گیروں کی رہائی اور ان کی کشتی کی واپسی سے متعلق مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔