ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی، اسماعیل بقائی
ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی بھی شریک ہوں گے۔
ترکیہ، سعودی عرب اور پاکستان کے ساتھ مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے دی، اسماعیل بقائی
ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ ایران، پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان مشترکہ اجلاس کی تجویز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اپنے حالیہ دورۂ تہران کے دوران پیش کی تھی۔
اس سے قبل ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نائب سیکریٹری علی باقری نے اعلان کیا تھا کہ سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان، پاکستان کی مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر اور ترکیہ کی انٹیلی جنس ایجنسی کے سربراہ ابراہیم کالن آج تہران میں ایرانی حکام کے ساتھ مشترکہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
اسماعیل بقائی نے پیر کو ہفتہ وار پریس بریفنگ میں بتایا کہ یہ اپنی نوعیت کا پہلا اجلاس ہوگا، جس میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی بھی شریک ہوں گے۔
ترجمان ایرانی وزارت خارجہ کے مطابق اجلاس میں مختلف علاقائی اور سکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ بات چیت میں ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ فوجی کشیدگی، خطے کی مجموعی صورتحال، علاقائی سلامتی اور باہمی تعاون کے مختلف پہلو زیرِ غور آئیں گے۔