سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے، پاک فوج کا اظہارِ افسوس

مرحوم کے شاندار عسکری کیریئر، قائدانہ صلاحیتوں اور فوج کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو خراجِ تحسین پیش

October 26, 2026 · قومی
سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے، پاک فوج کا اظہارِ افسوس

سابق آرمی چیف جنرل عبدالوحید کاکڑ انتقال کرگئے، پاک فوج کا اظہارِ افسوس

راولپنڈی: پاک فوج کے سابق سربراہ جنرل (ر) عبدالوحید کاکڑ پیر کے روز راولپنڈی میں انتقال کرگئے۔ پاک فوج نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز، اور پاک فوج کے تمام افسران و جوانوں نے جنرل عبدالوحید کاکڑ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے نے اپنے بیان میں مرحوم جنرل کے طویل عسکری کیریئر، قائدانہ صلاحیتوں اور پاک فوج کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اور لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتی ہے۔

آئی ایس پی آر نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے اہلِ خانہ کو صبر و ہمت عطا کرے۔

جنرل عبدالوحید کاکڑ 1993ء سے 1996ء تک پاک فوج کے چیف آف آرمی اسٹاف رہے۔ انہیں 1993ء کے آئینی بحران کے دوران اہم کردار ادا کرنے کے حوالے سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔