شہباز شریف کی چیچہ وطنی آمد، مرحوم سیاسی رہنماؤں کے اہل خانہ سے تعزیت

چوہدری محمد حنیف اور چوہدری محمد منیر اظہر نے اپنے حلقے کے عوام اور جمہوریت کی خدمت کی۔ پارٹی اور چیچہ وطنی کے عوام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

October 26, 2026 · قومی
شہباز شریف کی چیچہ وطنی آمد، مرحوم سیاسی رہنماؤں کے اہل خانہ سے تعزیت

شہباز شریف کی چیچہ وطنی آمد، مرحوم سیاسی رہنماؤں کے اہل خانہ سے تعزیت

چیچہ وطنی: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے چیچہ وطنی میں سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری محمد حنیف اور سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری محمد منیر اظہر کی رہائش گاہوں کا دورہ کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

وزیراعظم نے دونوں سیاسی رہنماؤں کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحومین کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ چوہدری محمد حنیف اور چوہدری محمد منیر اظہر نے اپنے حلقے کے عوام اور جمہوریت کی خدمت کی۔ ان کی پارٹی اور چیچہ وطنی کے عوام کے لیے خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

تعزیتی ملاقاتوں کے دوران وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ، وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ بھی موجود تھے۔