کراچی بورڈ نے11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا
پری میڈیکل گروپ میں 24 ہزار 544 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے11 ہزار 966 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
October 26, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 11ویں جماعت کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ ناظم امتحانات کے مطابق پری میڈیکل گروپ میں 24 ہزار 544 امیدوار شریک ہوئے، جن میں سے11 ہزار 966 امیدوار کامیاب قرار پائے۔
ناظم امتحانات کے مطابق سائنس جنرل گروپ میں 30 ہزار 386 امیدوار شریک ہوئے اور 15ہزار 36 امیدوار کامیاب ہوئے۔
جبکہ کامرس ریگولر گروپ میں 22 ہزار 693 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ 9 ہزار 332 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے۔
ناظم امتحانات کے مطابق ہوم اکنامکس گروپ میں 141 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے۔ 41 امیدوار تمام پرچوں میں کامیاب ہوئے۔