یوکرین کا روسی شہر بڑا ڈرون حملہ، 3 افراد ہلاک، 39 زخمی
متعدد صنعتی تنصیبات، رہائشی عمارتوں اور دیگر مقامات پر آگ لگ گئی ، روسی حکام
فوٹو انٹرنیشنل میڈیا
ماسکو: یوکرین کے روسی شہر وورونژ اور اس کے گردونواح پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملوں میں 3 افراد ہلاک، 39 زخمی ہوگئے، جبکہ متعدد صنعتی تنصیبات، رہائشی عمارتوں اور دیگر مقامات پر آگ لگ گئی۔
روسی حکام کے مطابق یوکرینی مسلح افواج نے 26 اکتوبر کی رات اور صبح کے دوران وورونژ ریجن کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا، روسی فضائی دفاعی نظام نے مجموعی طور پر 113 یوکرینی ڈرونز تباہ کردیے، جن میں سے 70 سے زائد وورونژ شہر کی فضائی حدود میں مار گرائے گئے۔
وورونژ ریجن کے گورنر الیگزینڈر گوسیف نے بتایا کہ حملوں میں جانی و مالی نقصان ہوا ہے۔ علاقائی وزارت صحت کے مطابق 3 افراد ہلاک اور 39 زخمی ہوئے، جن میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
روسی حکام کے مطابق ڈرونز کا ملبہ ایک مسافر ٹرین پر بھی گرا، جس کے نتیجے میں متعدد مسافر زخمی ہوگئے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں کی بڑی تعداد اسی ٹرین میں سوار تھی۔
حملوں کے دوران مختلف صنعتی تنصیبات، ایک کاروباری مرکز، رہائشی اپارٹمنٹ کی عمارت اور ایک اسکول کے اسٹیڈیم سمیت متعدد مقامات پر آگ بھڑک اٹھی۔