قصور میں کم عمر بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام، 4 افراد گرفتار

10 سالہ صنم اور 16 سالہ صبا کے نکاح کی تیاری کی جا رہی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچیوں کے نکاح کی کوشش رکوا دی۔

October 27, 2026 · قومی
قصور میں کم عمر بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام، 4 افراد گرفتار

قصور میں کم عمر بچیوں کے زبردستی نکاح کی کوشش ناکام، 4 افراد گرفتار

قصور: پنجاب کے ضلع قصور میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دو کم عمر بچیوں کے مبینہ زبردستی نکاح کی کوشش ناکام بنا دی۔ پولیس نے دونوں دلہوں، نکاح پڑھانے والے قاری اور ایک گواہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس کے مطابق اطلاع ملنے پر کارروائی کی گئی، جہاں 10 سالہ صنم اور 16 سالہ صبا کے نکاح کی تیاری کی جا رہی تھی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر دونوں بچیوں کے نکاح کی کوشش رکوا دی۔

کارروائی کے دوران دلہا عامر اور رفیق کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ نکاح پڑھانے والے قاری عبدالرشید اور گواہ ملنگ کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس حکام کے مطابق دونوں بچیوں کو حفاظتی تحویل میں لے کر دارالامان منتقل کر دیا گیا ہے تاکہ انہیں محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔

واقعے کا مقدمہ چائلڈ میرج ریسٹرینٹ آرڈیننس کی دفعہ 7 کے تحت درج کر لیا گیا ہے، جبکہ معاملے کی مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔