پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، مریم نواز

مسئلہ کشمیر اب صرف ایک خطے کا معاملہ نہیں رہا بلکہ عالمی برادری کی توجہ کا متقاضی ہے۔

October 27, 2026 · قومی
پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، مریم نواز

پاکستان کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یومِ سیاہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔

مریم نواز شریف نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والے کشمیری عوام کو سلام پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ 27 اکتوبر 1947 کو مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارتی قبضے کا اقدام تاریخ کا ایک سیاہ باب ہے۔ ان کے مطابق مسئلہ کشمیر اب صرف ایک خطے کا معاملہ نہیں رہا بلکہ عالمی برادری کی توجہ کا متقاضی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا اور عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کرتا رہے گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ پاکستان اور کشمیر کے عوام کے درمیان مضبوط رشتہ ہے جسے کوئی جدا نہیں کر سکتا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کشمیری عوام کی قربانیاں رنگ لائیں گی اور مقبوضہ وادی میں آزادی کی صبح طلوع ہوگی۔