راولپنڈی: اراضی تنازع پر شہری کو قتل کرنے والے مجرم کو سزائے موت کا حکم

عدالت نے مجرم کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا

October 27, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

سزائے موت کا فیصلہ ایڈیشنل سیشن جج گوجر خان باسط علیم نے فیصلہ سنایا، عدالت نے مجرم کو 10 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔

دوسری جانب پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کا مقدمہ ستمبر 2023ء میں تھانہ مندرہ میں درج کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں مقدمے کی سماعت کے دوران پیش کیے گئے ٹھوس شواہد اور مؤثر پیروی کی بنیاد پر عدالت نے مجرم کو سزا سنائی۔