ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو مارکیٹ میں آتے ہی بڑا جھٹکا
اسکرین میں خرابی کی شکایات، آرڈرز منسوخ ہونے لگے، قیمت میں نمایاں کمی
ایپل کے پہلے فولڈ ایبل آئی فون کو مارکیٹ میں آتے ہی بڑا جھٹکا
ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کے پہلے فولڈ ایبل اسمارٹ فون آئی فون ڈو کو مارکیٹ میں آتے ہی متعدد چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا ہے، جہاں ایک طرف صارفین کی جانب سے اسکرین میں خرابیوں کی شکایات سامنے آ رہی ہیں وہیں دوسری طرف آرڈرز کی منسوخی اور ری سیل قیمت میں بھی بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چین میں آئی فون ڈو کی فروخت شروع ہونے کے صرف 3 روز بعد ہی متعدد صارفین نے اپنے آرڈرز منسوخ کر دیے۔ چین میں اس فون کے 256 جی بی ماڈل کی سرکاری قیمت 15 ہزار 999 یوان (تقریباً 2 ہزار 399 امریکی ڈالر) مقرر کی گئی ہے، جو اسے ایپل کا اب تک کا مہنگا ترین آئی فون بناتی ہے۔ تاہم بعض چینی پلیٹ فارمز کی سبسڈی اور اسٹور ڈسکاؤنٹس کے باعث صارفین یہی ماڈل 15 ہزار 499 یوان میں بھی حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ سیکنڈری مارکیٹ میں بھی اس کی قیمت میں شدید کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اکتوبر کے آغاز میں جو ماڈل 26 ہزار 462 یوان تک فروخت ہو رہا تھا، اب اس کی لین دین کی قیمت نمایاں طور پر نیچے آ چکی ہے۔
رپورٹس کے مطابق دنیا بھر میں کئی صارفین نے فون کی اسکرین میں لائنیں پڑنے، ہنگامہ خیز مسائل اور کھولنے بند کرنے پر آوازیں آنے کی شکایات کی ہیں۔ آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والے ایک صارف نے بتایا کہ محض 6 گھنٹے کے استعمال کے دوران اس کے فون کی اسکرین پر سفید پٹی ابھر آئی تھی۔ امریکہ اور بھارت میں بھی صارفین کو اسی نوعیت کے مسائل کا سامنا کرنا پڑا۔
دوسری جانب ایپل نے اس مسئلے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ آئی فون ڈو کے چند یونٹس کے اندرونی ڈسپلے میں سامنے آنے والے مسئلے سے آگاہ ہیں اور متاثرہ صارفین اپنے ڈیوائسز تبدیل کرنے کے لیے رابطہ کر سکتے ہیں۔ کمپنی کا مؤقف ہے کہ یہ مسائل بہت کم یونٹس میں سامنے آئے ہیں اور متاثرہ فونز میں یہ خرابی انتہائی تیز رفتار استعمال کی وجہ سے پیدا ہوئی۔