جمہوریت اور آزادیِ رائے کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے، مولانا فضل الرحمان

مجھ پر تنقید کرنے والے خود ہی گر جائین گے، اسمبلی میں آواز بند کیے جانے کے بعد صحافیوں سے گفتگو

October 28, 2026 · قومی
مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں

مولانا فضل الرحمان پارلیمنٹ میں صحافیوں سے گفتگو کر رہے ہیں

جمیعت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حکومت اور ریاستی پالیسیوں پر کڑی تنقید کی ہے۔

مولانا فضل الرحمان نے صحافیوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ آج اسمبلی میں ان کی تقریر کے دوران آواز بند کر دی گئی، جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور آزادیِ رائے کا گلہ گھونٹا جا رہا ہے اور پھربھی یہ کہا جاتا ہے کہ وہ ٹھیک ہیں۔

جب صحافی نے ان سے پوچھا کہ وہ اسمبلی میں تقریر کر کے باہر آئے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر ان کے خلاف تنقید کا طوفان ابھی سے شروع ہو چکا ہے، تو مولانا فضل الرحمان نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا پر ہونے والی اس تنقید کو اس سے پہلے بھی دنیا اور پاکستان نے مسترد کیا ہے اور اب بھی چند گھنٹوں کے بعد آپ دیکھیں گے کہ یہ تنقید کرنے والے خود گر جائیں گے اور بالآخر تائید ہماری ہی ہوگی۔