عمران خان کی بہن نورین نیازی طبیعت خرابی کے باعث ہسپتال منتقل ، وکیل کا دعویٰ

حکومتی نے حکام نے اس معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا

October 28, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

لاہور: سابق وزیر اعظم عمران خان کی بہن نورین نیازی کو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل سے طبی معائنے کے لیے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی لے جایا گیا ہے۔

ان کے وکیل مدثر عمر نے دعویٰ کیا ہے کہ نورین نیازی کو طبیعت کی خرابی کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ حکومتی نے حکام نے اس معاملے پر تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، نورین نیازی اور عظمیٰ خان کو ستمبر میں مینٹیننس آف پبلک آرڈر کے تحت 30 دن کے لیے حراست میں لیا گیا تھا، جس میں بعد میں توسیع کر دی گئی تھی۔