پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان شہباز سینئرکا سیاست میں آنےکا فیصلہ
شہباز احمد سینئر آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لینےکا ارادہ رکھتے ہیں، ذرائع
October 28, 2026 · قومی
فائل فوٹو
لاہور: پاکستان ہاکی ٹیم کے لیجنڈکھلاڑی اور سابق کپتان شہباز احمد سینئر نے سیاست میں آنےکا فیصلہ کرلیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز احمد سینئر جلد اس حوالے سے باضابطہ اعلان کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہےکہ شہباز احمد سینئر آئندہ عام انتخابات میں اپنے آبائی شہر فیصل آباد سے انتخابات میں حصہ لینےکا ارادہ رکھتے ہیں۔
خیال رہےکہ شہباز احمد سینئرکا شمار ناصرف پاکستان بلکہ ہاکی کی تاریخ کے چند بہترین فارورڈز میں ہوتا ہے۔