عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی طبیعت بگڑ گئی، جیل سے اسپتال منتقل
وکیل نے نورین نیازی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی طبیعت بگڑ گئی، جیل سے اسپتال منتقل
بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ نورین نیازی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔
نورین نیازی کے وکیل رانا مدثر عمر نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا کہ جیل میں طبیعت بگڑنے کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ وکیل نے نورین نیازی کی جلد صحت یابی کے لیے دعاؤں کی اپیل بھی کی۔
رانا مدثر عمر کے مطابق 70 سالہ نورین نیازی کو غیر قانونی طور پر نظر بند رکھا گیا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ نورین نیازی کی اسپتال منتقلی کے بارے میں خاندان کے کسی فرد کو اطلاع نہیں دی گئی۔
نورین نیازی کی صحت سے متعلق مزید تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئیں۔