انتخابات میں مبینہ غیرملکی مداخلت کی تحقیقات ’آزادانہ معلومات‘ کی بنیاد پر شروع کی گئیں ، اسرائیلی ایجنسی

اس کا مقصد قانونی اور جمہوری طریقے سے ووٹ ڈالنے والی کسی پوری برادری کو موردِ الزام ٹھہرانا نہیں ،شن بیت

October 29, 2026 · بام دنیا
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تل ابیب: اسرائیل کی داخلی سلامتی کی ایجنسی شن بیت کا کہنا ہے کہ انتخابات میں مبینہ غیر ملکی مداخلت کی تحقیقات سیاسی شخصیات کی فراہم کردہ معلومات پر نہیں بلکہ ادارے کی اپنی ’آزادانہ معلومات‘ کی بنیاد پر شروع کی گئی تھیں اور اس کا مقصد قانونی اور جمہوری طریقے سے ووٹ ڈالنے والی کسی پوری برادری کو موردِ الزام ٹھہرانا نہیں ۔

اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں رپورٹ ہونے والے بیان میں شن بیت کا کہنا تھا کہ انتخابات کے اختتام سے قبل ادارے سے باہر کسی کو بھی، سوائے سپریم کورٹ کے جج نوام سولبرگ کے، اس معلومات تک رسائی حاصل نہیں تھی۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو اور دیگر دائیں بازو کے سیاست دانوں نے دعویٰ کیا کہ اس ہفتے کے انتخابات میں عرب جماعتوں کی غیر معمولی کامیابی جزوی طور پر انتخابی دھاندلی کا نتیجہ تھی۔ عرب رہنماؤں نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے نیتن یاہو پر اشتعال انگیزی کا الزام عائد کیا ہے۔

خیال رہے ترکی اور قطر انتخابات میں مداخلت کے الزامات کو مسترد کر چکے ہیں۔