نارووال: کھیت سے 12 فٹ لمبا اژدھا نکل آیا، شہریوں نے فائرنگ کر کے مار ڈالا
اژدھے کو مارنے کے بعد مقامی افراد کی جانب سے اسے کندھے پر اٹھا کر نمائش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل
فوٹو سوشل میڈیا
نارووال: نارووال کے نواحی علاقے خان خاصہ میں کھیتوں سے اچانک 12 فٹ لمبا اور 40 کلوگرام وزنی اژدھا نکل آیا، جسے دیکھ کر علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ذرائع کے مطابق کھیت میں اژدھے کی موجودگی کی اطلاع پر مقامی افراد بڑی تعداد میں موقع پر جمع ہو گئے۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فائرنگ کر کے اژدھے کو موقع پر ہی مار دیا۔
اژدھے کو مارنے کے بعد مقامی افراد کی جانب سے اسے کندھے پر اٹھا کر نمائش کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی، جس پر صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں مقامی افراد نے گڑھا کھود کر مارے گئے اژدھے کو زمین میں دبا دیا۔