بوسنیا میں اطالوی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک، 11 زخمی
ہیلی کاپٹر یورپی یونین کے امن مشن ای یو فور الفوریا کے تحت معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ طیارے میں اطالوی فوج کے 15 اہلکار سوار تھے۔
بوسنیا میں اطالوی فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 4 اہلکار ہلاک، 11 زخمی
بوسنیا اینڈ ہرزیگووینا کے علاقے برچکو کے قریب اطالوی فوج کا سی ایچ 47 چنوک ہیلی کاپٹر پرواز کے کچھ ہی دیر بعد بے قابو ہوکر کھیت میں گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 4 افراد ہلاک جبکہ 11 زخمی ہوگئے۔
حادثہ 29 اکتوبر 2026 کو پیش آیا، جب ہیلی کاپٹر یورپی یونین کے امن مشن ای یو فور الفوریا کے تحت معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ طیارے میں اطالوی فوج کے 15 اہلکار سوار تھے۔
WATCH: The moment an Italian military CH-47 Chinook helicopter crashed in Bosnia and Herzegovina today. pic.twitter.com/DeyuyWx6Du
— Clash Report (@clashreport) October 29, 2026
ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں دو اطالوی فوجی سارجنٹس اور ریڈ کراس سے وابستہ دو فوجی رضاکار ہلاک ہوئے، جبکہ 11 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہیلی کاپٹر پرواز کے فوراً بعد تیزی سے گھومنے لگا اور پائلٹ کے قابو سے باہر ہوکر زمین پر جاگرا۔
حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں، تاہم حکام کی جانب سے تاحال کسی حتمی وجہ کی تصدیق نہیں کی گئی۔