ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازعے کو طویل جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے، جے ڈی وینس
طویل فوجی جنگوں کی مخالفت کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ ہر صورت فوجی طاقت کے استعمال سے گریز کرے گا۔
ٹرمپ ایران کے ساتھ تنازعے کو طویل جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے، جے ڈی وینس
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ جاری فوجی تنازعے کو کسی صورت لامتناہی جنگ میں تبدیل نہیں ہونے دیں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ طویل فوجی جنگوں کی مخالفت کا مطلب یہ نہیں کہ امریکہ ہر صورت فوجی طاقت کے استعمال سے گریز کرے گا۔
فاکس نیوز کے مطابق جے ڈی وینس نے ٹیکساس کے شہر فورٹ ورتھ میں ووٹرز کے ساتھ سوال و جواب کی نشست کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوجی پالیسی کا دفاع کیا۔
ایک ریپبلکن ووٹر نے ان سے سوال کیا کہ کیا ٹرمپ انتظامیہ بیرونِ ملک مہنگی جنگوں کے خاتمے کا اپنا وعدہ پورا کر رہی ہے؟ اس پر امریکی نائب صدر نے عراق میں اپنی فوجی خدمات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں فوجی مہم جوئی کے حوالے سے امریکی عوام کی مایوسی کو سمجھتے ہیں۔
جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ امریکہ تقریباً سات ماہ سے کسی نہ کسی شکل میں ایران کے معاملے میں مصروف ہے، جبکہ واشنگٹن گزشتہ 47 برس سے ایران سے نمٹ رہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈونلڈ ٹرمپ اس تنازعے کو لامتناہی جنگ نہیں بننے دیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بیرونِ ملک طویل فوجی مداخلتوں کی مخالفت کا یہ مطلب نہیں کہ امریکہ فوجی طاقت استعمال کرنے سے مکمل طور پر دستبردار ہو جائے۔ ان کے مطابق ٹرمپ امریکی اہداف حاصل کرنے کے بعد دیگر قومی ترجیحات پر توجہ مرکوز کریں گے۔