لیجنڈری اداکار سر پیٹرک سٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسے

سر پیٹرک اسٹیورٹ کا شمار اسٹیج، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکاروں میں ہوتا تھا

October 30, 2026 · بام دنیا
لیجنڈری اداکار سر پیٹرک سٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسے

لیجنڈری اداکار سر پیٹرک سٹیورٹ 86 برس کی عمر میں چل بسے

معروف برطانوی اداکار سر پیٹرک اسٹیورٹ 86 برس کی عمر میں لاس اینجلس میں چل بسے۔ ان کی وفات کی خبر سامنے آنے کے بعد دنیا بھر سے مداحوں اور شوبز شخصیات کی جانب سے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا ہے۔

سر پیٹرک اسٹیورٹ کا شمار اسٹیج، فلم اور ٹیلی ویژن کے نامور اداکاروں میں ہوتا تھا۔ وہ خاص طور پر مشہور سائنس فکشن سیریز ’اسٹار ٹریک‘ میں کیپٹن جین لوک پیکارڈ اور ’ایکس مین‘ فلموں میں پروفیسر چارلس زیویئر کے کرداروں کے باعث دنیا بھر میں پہچانے جاتے تھے۔

ان کا فنی سفر چھ دہائیوں سے زائد عرصے پر محیط رہا، جس کے دوران انہوں نے فلموں اور ٹی وی کے علاوہ ویسٹ اینڈ اور براڈوے کے تھیٹرز میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہیں اسٹیج پرفارمنس پر متعدد اعزازات سے نوازا گیا، جبکہ ڈرامے کے شعبے میں خدمات کے اعتراف میں 2010 میں برطانوی اعزاز ’سر‘ بھی دیا گیا۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ان کا انتقال 28 اکتوبر کو لاس اینجلس میں واقع گھر پر ہوا۔ اہل خانہ کے بیان کے مطابق وہ الزائمر اور لیوی باڈی ڈیمنشیا کے مرض سے گزر رہے تھے