باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

October 30, 2026 · قومی
باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت 5 افراد زخمی

باجوڑ کی تحصیل ناوگئی کے علاقے غلجو کامنگرہ میں مکان کی چھت اچانک گرنے سے دو خواتین، ایک مرد اور دو بچے ملبے تلے دب گئے۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں اور مقامی افراد جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو اہلکاروں اور مقامی لوگوں نے مشترکہ کوششوں کے بعد ملبے تلے دبے پانچوں افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا۔

حکام کے مطابق تمام متاثرین زخمی ہوئے ہیں، جنہیں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔