وزیرستان کے بعد کرم میں بھی پاک افغان سرحد پر جھڑپیں

دونوں مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی

October 30, 2026 · قومی
وزیرستان کے بعد کرم میں بھی پاک افغان سرحد پر جھڑپیں

وزیرستان کے بعد کرم میں بھی پاک افغان سرحد پر جھڑپیں

پاکستان اور افغانستان کی سرحد پر کشیدگی کے دوران ضلع کرم کے علاقے خرلاچی اور افغان صوبے پکتیا کے علاقے ڈنڈِ پتان میں پاکستانی فورسز اور افغان طالبان کے درمیان جھڑپوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

پاکستانی صحافی طاہر خان کے مطابق دونوں مقامات پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تاہم تاحال کسی جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ حکام کی جانب سے جھڑپوں کی وجوہات پر بھی کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا۔

رپورٹس کے مطابق اس سے قبل جنوبی وزیرستان کے علاقے انگور اڈہ اور افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل میں بھی رات گئے فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا۔

حالیہ واقعات کے بعد پاک افغان سرحد پر وقفے وقفے سے ہونے والی جھڑپوں کا سلسلہ ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔ خرلاچی کسٹمز اسٹیشن اور سرحدی گیٹ کی تصاویر بھی سامنے آئی ہیں۔

تاحال متعلقہ حکام کی جانب سے ان واقعات میں جانی نقصان یا جھڑپوں کی وجوہات کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔