لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 448 تک پہنچ گیا

فضائی آلودگی کی بلند سطح شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو احتیاط کی ضرورت ہے

November 1, 2026 · قومی
لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 448 تک پہنچ گیا

لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر قرار، ایئر کوالٹی انڈیکس 448 تک پہنچ گیا

لاہور میں فضائی آلودگی کی صورتحال ایک بار پھر تشویشناک ہوگئی، شہر دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آگیا۔

فضائی معیار کی نگرانی کرنے والے اعداد و شمار کے مطابق لاہور کا ایئر کوالٹی انڈیکس 448 ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد شہر کی فضا انتہائی مضرِ صحت قرار دی گئی ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی فضائی آلودگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ شہر کا ایئر کوالٹی انڈیکس 173 ریکارڈ کیا گیا، جس کے باعث کراچی آلودہ ترین شہروں کی عالمی فہرست میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

ماہرین کے مطابق فضائی آلودگی کی بلند سطح شہریوں کی صحت کے لیے خطرہ بن سکتی ہے، خصوصاً بچوں، بزرگوں اور سانس کے امراض میں مبتلا افراد کو احتیاط کی ضرورت ہے۔