ایرانی حملوں میں 24 امریکی فوجی تنصیبات ، 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا، امریکی اخبار کی تصدیق

امریکی محکمہ دفاع نے عمارتوں اور فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا ابتدائی تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے

November 1, 2026 · بام دنیا
ایرانی حملوں میں 24 امریکی فوجی تنصیبات ، 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا، امریکی اخبار کی تصدیق

ایرانی حملوں میں 24 امریکی فوجی تنصیبات ، 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا، امریکی اخبار کی تصدیق

امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ ایران کے حملوں کے نتیجے میں مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی موجودگی والی 24 تنصیبات کی 274 عمارتوں کو نقصان پہنچا۔

اخبار کے مطابق یہ جائزہ سیٹلائٹ تصاویر اور امریکی فوجی حکام سے کیے گئے انٹرویوز کی بنیاد پر تیار کیا گیا۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ جنگ کے ابتدائی دو ہفتوں کے دوران ہی ایرانی حملوں سے 119 عمارتیں متاثر ہوئی تھیں۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق جنگ کے پہلے چھ ماہ کے دوران ایران نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں اور تنصیبات کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 274 عمارتیں متاثر ہوئیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے عمارتوں اور فوجی تنصیبات کو پہنچنے والے نقصان کا ابتدائی تخمینہ کم از کم 5 ارب ڈالر لگایا ہے۔ ایرانی حملوں میں فوجیوں کی رہائشی عمارتیں بھی نشانہ بنیں۔

اخبار کے مطابق امریکی فوجی اڈوں کی تعمیر نو پر 4 ارب ڈالر سے زائد اخراجات آنے کا امکان ہے، جبکہ خطے میں اپنے فوجی اثاثوں کو پہنچنے والے نقصان کے بعد امریکا مشرق وسطیٰ میں اپنی فوجی موجودگی محدود کرنے کے امکان پر بھی غور کر رہا ہے۔