قطر نے پاکستانیوں کے لیے 30 دن کا مفت ویزا آن ارائیول بحال کردیا

پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 دن قیام کی اجازت ہوگی، تاہم قیام کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے دورانیے سے بھی مشروط ہوسکتی ہے

November 1, 2026 · قومی
قطر نے پاکستانیوں کے لیے 30 دن کا مفت ویزا آن ارائیول بحال کردیا

قطر نے پاکستانیوں کے لیے 30 دن کا مفت ویزا آن ارائیول بحال کردیا

قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے 30 دن تک مفت سیاحتی ویزا آن ارائیول کی سہولت بحال کرنے کی تصدیق کردی ہے، جس کے تحت اہل پاکستانی مسافر قطر پہنچنے پر ویزا حاصل کرکے وہاں قیام کرسکیں گے۔

قطری وزارت داخلہ کے مطابق پاکستانی شہریوں کو زیادہ سے زیادہ 30 دن قیام کی اجازت ہوگی، تاہم قیام کی مدت ہوٹل کی بکنگ کے دورانیے سے بھی مشروط ہوسکتی ہے۔

اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے لیے پاکستانی مسافروں کو چار بنیادی شرائط پوری کرنا ہوں گی۔

مسافر کے پاسپورٹ کی میعاد کم از کم تین ماہ باقی ہونا ضروری ہے، جبکہ واپسی یا آگے کے سفر کے لیے کنفرم ٹکٹ بھی لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ہوٹل کی بکنگ قطر کے سرکاری پلیٹ فارم ’ڈسکور قطر‘ کے ذریعے کرانا ہوگی، دیگر ویب سائٹس سے حاصل کی گئی بکنگ قابل قبول نہیں ہوگی۔

قطر پہنچنے والے پاکستانی مسافروں کے لیے کسی منظور شدہ انشورنس کمپنی سے صحت کا بیمہ حاصل کرنا بھی ضروری ہوگا۔

یا