عاصم منیر سمیت پاکستانی، ترک اور سعودی حکام نے اسرائیل کیخلاف سخت باتیں کی، محسن رضائی نے ملاقات کی تفصیل بتا دی

سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے خبردار کیا کہ اسرائیل ایران کے بعد ترکی اور پھر سعودی عرب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔محسن رضائی

November 1, 2026 · امت خاص
عاصم منیر سمیت پاکستانی، ترک اور سعودی حکام نے اسرائیل کیخلاف سخت باتیں کی، محسن رضائی نے ملاقات کی تفصیل بتا دی

عاصم منیر سمیت پاکستانی، ترک اور سعودی حکام نے اسرائیل کیخلاف سخت باتیں کی، محسن رضائی نے ملاقات کی تفصیل بتا دی

ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سیکریٹری محسن رضائی نے انکشاف کیا ہے کہ تہران میں ہونے والے چار ملکی مذاکرات کے دوران سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے اعلیٰ حکام نے اسرائیل سے لاحق خطرات کے حوالے سے سخت مؤقف اختیار کیا۔

ایرانی سرکاری ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے محسن رضائی نے بتایا کہ سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان نے خبردار کیا کہ اسرائیل ایران کے بعد ترکی اور پھر سعودی عرب کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

محسن رضائی کے مطابق سعودی، ترک اور پاکستانی حکام نے مذاکرات میں اسرائیل کے خلاف کھل کر بات کی اور ان کے مؤقف میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ قربت نظر آئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھی اسرائیل سے لاحق خطرات اور ہندوؤں و یہودیوں کے درمیان بڑھتے روابط کے ممکنہ اثرات پر گفتگو کی، جنہیں انہوں نے مسلمانوں اور پاکستان کے لیے خطرہ قرار دیا۔

ایرانی عہدیدار کے مطابق مذاکرات میں علاقائی امن و سلامتی کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا اور تمام فریقوں نے بات چیت کا سلسلہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

واضح رہے کہ 26 اکتوبر کو تہران میں ہونے والے اس اجلاس میں محسن رضائی، سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان، ترکی کے انٹیلی جنس چیف ابراہیم قالن اور پاکستان کے آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر شریک ہوئے تھے۔

محسن رضائی نے مزید بتایا کہ آئندہ مذاکرات کے لیے سعودی عرب، ترکی اور پاکستان کے وزرائے خارجہ کے ایران آنے کا امکان بھی موجود ہے۔