پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کا استقبال کیا۔

November 1, 2026 · قومی
پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

پی آئی اے کا پہلا بوئنگ 787 ڈریم لائنر طیارہ پاکستان پہنچ گیا

پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا پہلا جدید بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ اسلام آباد پہنچ گیا۔

لیز پر حاصل کیا گیا یہ طیارہ لندن سے پرواز پی کے 786 کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا، جہاں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات نے اپنی ٹیم کے ہمراہ اس کا استقبال کیا۔

یہ پاکستان کی کسی بھی ایئرلائن کے فضائی بیڑے میں شامل ہونے والا اپنی نوعیت کا پہلا بوئنگ 787-9 ڈریم لائنر طیارہ ہے۔

جدید ٹیکنالوجی سے لیس اس طیارے میں دورانِ پرواز تفریحی سہولیات کے ساتھ کشادہ اور آرام دہ کیبن بھی موجود ہے، جو مسافروں کے سفر کو مزید بہتر بنانے میں مددگار ہوگا۔

پی آئی اے حکام کے مطابق ڈریم لائنر کی شمولیت فضائی بیڑے کو جدید بنانے اور ایئرلائن کے بین الاقوامی فضائی نیٹ ورک کو وسعت دینے کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔