ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے تیز،دوحہ میں ایرانی وفد کی قطری ثالثوں سے ملاقات
جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ایران امریکا کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی رابطے تیز،دوحہ میں ایرانی وفد کی قطری ثالثوں سے ملاقات
ایران اور امریکا کے درمیان ممکنہ نئی جنگ کے خدشات کم کرنے اور مشرق وسطیٰ میں کشیدگی پر قابو پانے کے لیے سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے۔
خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق ایرانی مذاکراتی وفد نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں قطری ثالثوں سے ملاقات کی، جس میں جنگ کے خاتمے اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے ممکنہ راستوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایرانی اور قطری حکام کے درمیان بات چیت کا سلسلہ 12 گھنٹے سے زائد جاری رہا۔ یہ رابطے امریکا کے ساتھ مسلسل سفارتی مشاورت کے تناظر میں کیے جا رہے ہیں۔
دوسری جانب خلیجی ممالک میں یہ خدشات پائے جاتے ہیں کہ انتخابات کے بعد ایران کے خلاف دوبارہ فوجی کارروائی شروع ہو سکتی ہے، جس کے نتیجے میں خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہونے کا امکان ہے۔