ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر رات کے وقت ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی

November 1, 2026 · ماحولیاتی تغیر
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی

اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے، جبکہ شمالی علاقوں میں صبح اور رات کے اوقات میں سردی کی شدت برقرار رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان کے چند مقامات پر رات کے وقت ہلکی بارش جبکہ پہاڑی علاقوں میں ہلکی برفباری ہو سکتی ہے۔

چترال، دیر، سوات، کوہستان اور کرم میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ادھر اسلام آباد اور گردونواح سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مری، گلیات اور ملحقہ علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہ سکتا ہے، جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں موسم سرد رہے گا۔