ایران نے برطانوی بحریہ اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

یہ فیصلے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی قرارداد اور برطانوی حکومت کے اقدامات کے ردِعمل میں کیے گئے ہیں

November 1, 2026 · بام دنیا
ایران نے برطانوی بحریہ اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

ایران نے برطانوی بحریہ اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا

تہران: ایران نے برطانیہ کے خلاف جوابی اقدام کرتے ہوئے اس کی بحریہ اور رائل ایئر فورس کو دہشت گرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کر دیا ہے، جبکہ برطانوی خفیہ ایجنسی ایم آئی 6 کو مخالف گروہوں کی فہرست میں ڈال دیا گیا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق یہ فیصلے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی قرارداد اور برطانوی حکومت کے اقدامات کے ردِعمل میں کیے گئے ہیں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام ایران کے جوابی کارروائی سے متعلق قانون کے تحت اٹھایا گیا ہے، جسے تہران نے امریکا کی جانب سے ایرانی پاسدارانِ انقلاب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کے ردِعمل سے بھی جوڑا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ نے برطانیہ پر جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل کے ساتھ فوجی تعاون کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

بیان کے مطابق ان اقدامات کا مقصد باہمی جوابی کارروائی کے اصول کے تحت ایران کی قومی سلامتی اور مفادات کا تحفظ کرنا ہے۔