ہانگ کانگ سکسز 2026، افغانستان نے آسٹریلیا کو شکست دے کرٹائٹل جیت لیا

افغانستان کی جانب سے عمران میر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 7 چھکوں کی مدد سے 54 اور فرمان اللہ نے 7 گیندوں پر 26 اسکور کیے

November 1, 2026 · اسپورٹس
فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

فوٹو بشکریہ سوشل میڈیا

بینکاک: افغانستان نے فائنل میں آسٹریلیا کو شکست دے کر ہانگ کانگ سپر سکسز 2026 کا ٹائٹل جیت لیا۔

آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 اوورز میں 115 رنز بنائے، افغانستان نے ہدف 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے پہلی بارہانگ کانگ سکسز کا چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔

افغانستان کی جانب سے عمران میر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 14 گیندوں پر 7 چھکوں کی مدد سے 54 اور فرمان اللہ نے 7 گیندوں پر 26 اسکور کیے۔

آسٹریلیا کے کرس گرین کو ایک اوور میں 30 جبکہ میکس برینٹ کو ایک اوور میں 27 رنز پڑے۔ آسٹریلیا کی جانب سے میکس برینٹ 44 ، نک ہابسن 23 اور ایلکس روز 29 رنز کیساتھ نمایاں رہے۔

اس سے قبل پاکستان نے پلیٹ فائنل میں عمان کو 18 رنز سے شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 154 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے کپتان عباس آفریدی نے جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے صرف 16 گیندوں پر 73 رنز کی طوفانی اننگز کھیلی اور ٹیم کو بڑا سکور بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔

پاکستان کے 155 رنز کے ہدف کے تعاقب میں عمان کی ٹیم مقررہ اوورز میں 136 رنز ہی بنا سکی، یوں پاکستان نے پلیٹ فائنل 18 رنز سے جیت لیا۔