تہران میں پاکستانی سفیرعمران احمد صدیقی پر حملے کی تردید

سوشل میڈیا پر سفیر پاکستان کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں اور ادعا بالکل بے بنیاد، من گھڑت اور حقیقت کے برعکس ہیں، ترجمان سفارت خانہ

November 1, 2026 · قومی
فائل فوٹو

فائل فوٹو

تہران / اسلام آباد: تہران میں واقع پاکستانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا اور دیگر پلیٹ فارمز پر ایران میں پاکستان کے سفیر عمران احمد صدیقی پر حملے سے متعلق گردش کرنے والی تمام رپورٹس اور خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔

سفارت خانے کی جانب سے جاری کردہ وضاحتی بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر سفیر پاکستان کے حوالے سے چلنے والی تمام خبریں اور ادعا بالکل بے بنیاد، من گھڑت اور حقیقت کے برعکس ہیں۔

سفارت خانے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ عوام اور صحافتی برادری سوشل میڈیا پر بغیر کسی تصدیق کے پھیلائی جانے والی افواہوں اور غیر مصدقہ اطلاعات پر کان نہ دھریں۔

سفارت خانے نے تمام فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ ایسی حساس اور سفارتی معاملے سے متعلق کسی بھی خبر کو شائع یا شیئر کرنے سے قبل باضابطہ اور سرکاری ذرائع سے تصدیق کو یقینی بنائیں۔