بھکر میں معمولی تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

دونوں بھائیوں کے درمیان پستول رکھنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

November 3, 2026 · جرم وسزا
بھکر میں معمولی تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

بھکر میں معمولی تنازع پر چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو قتل کر دیا

بھکر کے علاقے کلورکوٹ میں گھریلو تنازع نے خونریز رخ اختیار کر لیا، جہاں چھوٹے بھائی نے فائرنگ کرکے اپنے بڑے بھائی کو قتل کر دیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان پستول رکھنے سے منع کرنے پر تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

اس دوران چھوٹے بھائی نے طیش میں آکر بڑے بھائی پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔

زخمی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔