ٹانک میں چار پولیو ورکرز اغوا، گورنر کا اظہارِ تشویش

اغوا کا واقعہ ٹانک کی یونین کونسل شیخ اتار کے گاؤں جیوس میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد پولیو ٹیم کے چار کارکنوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔پولیس

November 3, 2026 · قومی
ٹانک میں چار پولیو ورکرز اغوا، گورنر کا اظہارِ تشویش

ٹانک میں چار پولیو ورکرز اغوا، گورنر کا اظہارِ تشویش

خیبرپختونخوا کے ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد نے چار پولیو ورکرز کو اغوا کرلیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق اغوا کا واقعہ ٹانک کی یونین کونسل شیخ اتار کے گاؤں جیوس میں پیش آیا، جہاں مسلح افراد پولیو ٹیم کے چار کارکنوں کو اپنے ساتھ لے گئے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پولیو ورکرز کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو ورکرز بچوں کے محفوظ مستقبل اور صحت مند پاکستان کے لیے قومی فریضہ انجام دے رہے ہیں، انہیں نشانہ بنانا انسانیت اور قومی مفاد کے خلاف ہے۔

گورنر نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ مغوی پولیو ورکرز کی بحفاظت بازیابی کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پولیو ٹیموں کو تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔