میر رضا کیس: عدالت کی نئے تفتیشی افسر کو رپورٹ جمع کروانے کیلیے 10 دن کی مہلت
کیس کی فائل 1100 صفحات سے زائد پر مشتمل ہے۔ تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔تفتیشی افسر
November 3, 2026 · قومی
فائل فوٹو
کراچی: میر رضا کیس کے نئے تفتیشی افسر ڈی ایس پی فرید احمد خان نے جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت سے رجوع کرلیا، عدالت نے رپورٹ جمع کروانے کےلیے 10 روز کی مہلت دے دی۔
تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ کیس کی جامع تحقیقات کےلیے محکمہ داخلہ سندھ نے جے آئی ٹی تشکیل دی ہے۔ کیس کے تمام ریکارڈ کو حاصل کیا جاچکا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ کیس کی فائل 1100 صفحات سے زائد پر مشتمل ہے۔ تمام ریکارڈ کا جائزہ لیا جارہا ہے۔ کیس کی تحقیقات مکمل کرنے کےلیے 14 دن کی مہلت دی جائے۔