1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لیے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان
سرکاری شیڈول کے تحت پرائز بانڈ ڈرا نمبر 108 پیر 16 نومبر 2026 کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا ،یہ رواں سال 15 سو روپے کے پرائز بانڈ کی چوتھی اور آخری قرعہ اندازی ہوگی
فائل فوٹو
اسلام آباد: 1500 روپے کے پرائز بانڈز رکھنے والے افراد کے لئے قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا، پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ہوگا۔
مرکزی ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز نے 1500 روپے کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کی تاریخ کا اعلان کردیا۔
سرکاری شیڈول کے تحت پرائز بانڈ ڈرا نمبر 108 پیر 16 نومبر 2026 کو حیدرآباد میں منعقد ہوگا، یہ رواں سال 15 سو روپے کے پرائز بانڈ کی چوتھی اور آخری قرعہ اندازی ہوگی۔
قرعہ اندازی میں پہلا انعام 30 لاکھ روپے، دوسرا انعام 10 لاکھ روپے جبکہ تیسرے انعام کے طور پر 18 ہزار 500 روپے دیے جائیں گے۔
قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان ہونے کے بعد شہری نیشنل سیونگز کی سرکاری ویب سائٹ پر اپنے پرائز بانڈ کے نمبرز چیک کرسکیں گے، جہاں مکمل فاتح نمبرز کی فہرست بھی دستیاب ہوگی۔
نیشنل سیونگز کا کہنا ہے کہ قرعہ اندازی میں شامل ہونے کے لیے متعلقہ پرائز بانڈ کا ڈرا کی تاریخ سے کم از کم 60 روز پہلے جاری ہونا ضروری ہے۔
انعام جیتنے والے افراد مقررہ کلیم فارم، اصل پرائز بانڈ اور شناختی کارڈ کی نقل جمع کرا کے انعامی رقم وصول کرسکتے ہیں اور انعامی رقم کا دعویٰ متعلقہ قرعہ اندازی کی تاریخ سے چھ سال کے اندر کیا جاسکتا ہے۔
پرائز بانڈ کی انعامی رقم پر ٹیکس بھی لاگو ہوگا، فائلرز کے لیے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 30 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس مقرر ہے۔
15 سو روپے کے پرائز بانڈ رکھنے والے شہری 16 نومبر کو ہونے والی قرعہ اندازی کے نتائج نیشنل سیونگز کی ویب سائٹ پر چیک کرسکیں گے۔