ریپبلکنز نے انتخابی شکست کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا

یہ نتائج دراصل ٹرمپ کو مسترد کیے جانے کا اظہار ہیں اور اس کا ذمہ دار کوئی دوسرا نہیں۔ ریپبلکن لابیسٹ بل ملر

November 4, 2026 · بام دنیا
ریپبلکنز نے انتخابی شکست کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا

ریپبلکنز نے انتخابی شکست کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دے دیا

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج سامنے آنے کے بعد ریپبلکن پارٹی کے اندر شکست کی ذمہ داری ایک دوسرے پر ڈالنے کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، جبکہ پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انتخابی ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرا دیا ہے۔

انتخابی نتائج سے قبل ریپبلکن قیادت کو ایوانِ نمائندگان میں اکثریت کھونے کا خدشہ تھا، تاہم سینیٹ میں کامیابی کی امید برقرار تھی۔ لیکن نتائج سامنے آنے کے بعد پارٹی کو دونوں ایوانوں میں کنٹرول کھونے کے خدشات کا سامنا ہے۔

ٹیکساس سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن لابیسٹ بل ملر نے کہا ہے کہ انتخابی شکست کی مکمل ذمہ داری صدر ٹرمپ پر عائد ہوتی ہے۔ ان کے مطابق یہ نتائج دراصل ٹرمپ کو مسترد کیے جانے کا اظہار ہیں اور اس کا ذمہ دار کوئی دوسرا نہیں۔

ان انتخابات میں ڈیموکریٹس نے ٹیکساس اور جنوبی کیرولائنا سمیت ایسی ریاستوں میں سینیٹ کی نشستیں حاصل کی ہیں جہاں انہیں کئی برسوں سے کامیابی نہیں ملی تھی۔ اس کے علاوہ آئیوا اور اوہائیو میں بھی ڈیموکریٹس نے نمایاں پیش رفت کی ہے۔

ریپبلکن رہنماؤں کا مؤقف ہے کہ صدر ٹرمپ کی گرتی ہوئی مقبولیت، غیر مقبول پالیسیوں اور مہنگائی سے متعلق عوامی خدشات کو نظرانداز کرنے کے رویے نے پارٹی کی انتخابی پوزیشن کو نقصان پہنچایا۔

ریپبلکن حکمتِ عملی کے ماہر گریگ پیپن نے بھی پارٹی کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ غلطیوں کا ایک نہ ختم ہونے والا سلسلہ تھا اور مختلف ریاستوں کے ووٹروں نے صدر کی پالیسیوں کو پسند نہیں کیا۔