مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
یہ مقدمہ قتل بالسبب، غیر قانونی اجتماع، ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ کے دوران ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق ہے۔چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ
مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر محمد انصر عرف مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا
اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹک ٹاکر محمد انصر عرف مسٹر پتلو کی حفاظتی ضمانت منظور کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا ہے۔ عدالت نے انہیں 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت دی ہے۔
چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سردار سرفراز ڈوگر کی جانب سے جاری تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ یہ مقدمہ قتل بالسبب، غیر قانونی اجتماع، ہنگامہ آرائی اور بھگدڑ کے دوران ایک شخص کی ہلاکت سے متعلق ہے۔
فیصلے کے مطابق درخواست گزار نے عدالت کے سامنے پیش ہوکر خود کو قانون کے حوالے کیا اور مؤقف اختیار کیا کہ وہ اپنا قانونی حق استعمال کرنے کے لیے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنا چاہتا ہے۔
عدالت نے متعلقہ عدالت سے رجوع کرنے کا موقع فراہم کرنے کے لیے 10 نومبر تک حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔
تحریری فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ 10 نومبر کو عدالتی وقت ختم ہوتے ہی حفاظتی ضمانت کا حکم خود بخود غیر مؤثر ہوجائے گا۔