میرا تھن میں اختتامی لائن کے قریب خاتون رنر کی زندگی کا سفر ختم

24 سالہ خاتون نیویارک سٹی میراتھن کے دوران اختتامی مقام سے کچھ فاصلے پر گرنے کے بعد ہلاک ہوگئی۔

November 4, 2026 · اسپورٹس
میرا تھن میں اختتامی لائن کے قریب خاتون رنر کی زندگی کا سفر ختم

میرا تھن میں اختتامی لائن کے قریب خاتون رنر کی زندگی کا سفر ختم

امریکی ریاست پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والی 24 سالہ خاتون نیویارک سٹی میراتھن کے دوران اختتامی مقام سے کچھ فاصلے پر گرنے کے بعد ہلاک ہوگئی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریچل نامی نوجوان خاتون پہلی مرتبہ نیویارک سٹی میراتھن میں حصہ لے رہی تھی۔ وہ اس دوڑ کے ذریعے ایک فلاحی مقصد کے لیے چندہ جمع کرنا چاہتی تھی۔

پولیس کے مطابق ریچل نے 26.2 میل طویل میراتھن میں شرکت کی تھی اور وہ اختتامی لائن سے صرف دو میل کے فاصلے پر تھی کہ اچانک زمین پر گر پڑی۔

ریچل کے والد نے بتایا کہ یہ ان کی بیٹی کی پہلی میراتھن تھی۔ ان کے مطابق ریچل ایک غیر معمولی طبی کیفیت رابڈومائیولائسز کا شکار ہوئی، جس میں پٹھوں کے خلیات ٹوٹنے لگتے ہیں اور جسم کو شدید نقصان پہنچ سکتا ہے۔