سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 26 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے

10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی۔

November 4, 2026 · کامرس
سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 26 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ نرخ 4 لاکھ 26 ہزار روپے سے تجاوز کر گئے

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اچانک بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی تولہ سونا 13 ہزار 900 روپے مہنگا ہوگیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 26 ہزار 36 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

ایسوسی ایشن کے اعداد و شمار کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 11 ہزار 917 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 65 ہزار 257 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ بڑھ گئے ہیں۔ عالمی بازار میں فی اونس سونا 139 ڈالر مہنگا ہونے کے بعد 4 ہزار 35 ڈالر کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔