سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بھرتیوں کا مقدمہ 18 نومبر تک ملتوی

سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ مقدمے کے دیگر شریک ملزمان نے بھی اپنی حاضری مکمل کرائی۔

November 4, 2026 · قومی
سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بھرتیوں کا مقدمہ 18 نومبر تک ملتوی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف بھرتیوں کا مقدمہ 18 نومبر تک ملتوی

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اور دیگر ملزمان کے خلاف پنجاب اسمبلی میں مبینہ غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے کی سماعت 18 نومبر تک ملتوی کردی گئی ہے۔

اینٹی کرپشن عدالت میں کیس کی سماعت جج جاوید اقبال وڑائچ نے کی، تاہم سابق وزیراعلیٰ پرویز الٰہی عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ ان کے وکلا نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست جمع کرائی۔

ملزمان کی عدم حاضری کے باعث عدالت میں فردِ جرم عائد کرنے کی کارروائی مکمل نہ ہوسکی۔ عدالت نے پرویز الٰہی سمیت دیگر ملزمان کو آئندہ سماعت پر فردِ جرم کے لیے طلب کرلیا۔

سماعت کے دوران پنجاب اسمبلی کے سابق پرنسپل سیکرٹری محمد خان بھٹی عدالت میں پیش ہوئے، جبکہ مقدمے کے دیگر شریک ملزمان نے بھی اپنی حاضری مکمل کرائی۔

عدالت نے شریک ملزم مختار رانجھا کی بریت کی درخواست پر آئندہ سماعت میں دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید کارروائی 18 نومبر تک ملتوی کردی۔