امریکی عوام نے نفرت کی سیاست مسترد کردی،ہسپانوی وزیرِاعظم
ووٹرز نے نفرت، صنفی امتیاز اور ماحولیاتی تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر مبنی سیاسی سوچ کی بھی مخالفت کی ہے
امریکی عوام نے نفرت کی سیاست مسترد کردی،ہسپانوی وزیرِاعظم
اسپین کے وزیرِاعظم پیدرو سانچیز نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی عوام نے اپنے ووٹ کے ذریعے سخت گیر دائیں بازو کی سیاست کو مسترد کرنے کا پیغام دیا ہے۔
اپنے بیان میں پیدرو سانچیز کا کہنا تھا کہ ووٹرز نے نفرت، صنفی امتیاز اور ماحولیاتی تبدیلی کو تسلیم نہ کرنے پر مبنی سیاسی سوچ کی بھی مخالفت کی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ بحرِ اوقیانوس کے دونوں اطراف سخت گیر دائیں بازو کی سیاسی مقبولیت میں کمی کا رجحان دکھائی دے رہا ہے۔
دوسری جانب جنوبی افریقا کے صدر سیرل رامافوسا نے امریکی وسط مدتی انتخابات کے نتائج کو عالمی تعلقات میں ایک نئے دور کے آغاز سے تعبیر کیا ہے۔