10 روپے کا سکہ متعارف کرایا جائے گا ، وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی
نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی
November 4, 2026 · قومی
فائل فوٹو
اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے 10 روپے کے کرنسی نوٹ کی جگہ سکہ متعارف کروانے کی منظوری دے دی، کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی بھی منظوری دے دی۔
وفاقی کابینہ نے وزارت خزانہ کی سفارش پر نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کی منظوری دے دی، کابینہ کو نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔