قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

نجی شعبے کے زیر انتظام چلنے والی قراقرم ایکسپریس مقررہ وقت سے تقریباً ً چار گھنٹے کراچی کینٹ سے تاخیر سے روانہ ہوئی

November 5, 2026 · قومی
قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

قراقرم ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

لاہور ( نواز طاہر) کراچی سے لاہور آنے والی ( اکتالیس اپ ) قراقرم ایکسپریس ڈائننگ کار کے اسٹاف کی ہوشمندی سے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی اور اسے ہنگامی طور ر روک کر بڑے نقصان سے بچالیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ نجی شعبے کے زیر انتظام چلنے والی قراقرم ایکسپریس مقررہ وقت سے تقریباً ً چار گھنٹے کراچی کینٹ سے تاخیر سے روانہ ہوئی جس نے اس سے پہلے روانہ ہوئی سرکار کے زیر انتظام چلنے والی پندرہ ڈاؤن کراچی ایکسپریس کو پاس کیا اور حیدر آباد سے نکلنے کے بعد جب اس نے رفتار پکڑی تواس سےآوازیں آنا شروع ہوگئیں،

اس خطرہ کو محسوس کرتے ہوئے ڈائننگ کار ( کوچ نمبر 1221) میں موجود ایک شخص نے ہنگامی بریک ( ویکیوم بریک) کی مدد سے حیدر آباد سے چند کلومیٹر پر واقع ڈیتھا اسٹیشن پر روک لیا ،تب تک بوگی نمبر(1541) اے سی اسٹینڈرڈ کے دمیان لگے جوڑ کی کمپلین ٹوٹ چکی تھی ۔ٹرین کے ایک مسافر نے بتایا کہ صرف جوڑ ہی نہیں بلکہ بفر بھی بُری طرھ متاثر ہوئی ہے،

پیچھے سے آنے والی کراچی ایکسپریس کو بھی اسی اسٹیشن کی لوپ لائن پر روک لیا گیا ۔آخری اطلاعات ٹرین کی دونوں کوچوں کو الگ کرکے مسافروں کو ایڈجسٹ کرکے چلانے کی تیاری کی جارہی تھی جبکہ کراچی قراقرم ایکسپریس کے اے سی اسٹینڈرڈ اٹھارہ سافروں کو کراچی ایکسپریس میں ایڈجسٹ کرکے رات بارہ بج کر پانچ منٹ پر دیتھا سے روانہ کردیا گیا جس کی پاور وین پہلےہی خراب ہے اور اس نے کوٹری تک مختلف اوقات میں کام کرنا چھوڑ دیا تھا اور ٹرین نے کوچوں میں روشنی کے بغیرکوٹری تک سفر کیا تھا۔