پشاور میں سلنڈر دھماکا، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

November 5, 2026 · قومی
پشاور میں سلنڈر دھماکا، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

پشاور میں سلنڈر دھماکا، گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق

پشاور میں گیس سلنڈر پھٹنے کے باعث افسوسناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں گھر کی چھت منہدم ہوگئی اور تین بچے جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک خاتون اور بچہ شدید زخمی ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق گیس سلنڈر دھماکے کے بعد گھر کی چھت گرنے سے اہل خانہ ملبے تلے دب گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

ریسکیو اہلکاروں نے ملبے سے تینوں بچوں کی لاشیں اور زخمی خاتون سمیت بچے کو نکال کر اسپتال منتقل کردیا۔

حادثے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جبکہ واقعے کی مزید تفصیلات سامنے آنا باقی ہیں۔