سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 182 کلومیٹر تھی

November 5, 2026 · قومی
سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

سوات: خیبرپختونخوا کے ضلع سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.6 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 182 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ بتایا گیا ہے۔

زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے اور خوف کے عالم میں کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے سے کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ انتظامیہ اور متعلقہ ادارے صورتحال کی نگرانی کر رہے ہیں۔