راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید کوثر گرفتار

جاوید کوثر جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے عدالت پہنچے تھے، جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

November 5, 2026 · قومی
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید کوثر گرفتار

راولپنڈی میں پی ٹی آئی کے ایم پی اے جاوید کوثر گرفتار

راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی جاوید کوثر کو انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔

جاوید کوثر جی ایچ کیو حملہ کیس میں پیشی کے لیے عدالت پہنچے تھے، جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔

ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر صبح سے پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی۔ کارروائی کے دوران گوجر خان سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے جاوید کوثر کے علاوہ پی ٹی آئی کے دو کارکنوں کو بھی گرفتار کیا گیا۔

پولیس نے تینوں گرفتار افراد کو تھانہ سول لائن منتقل کر دیا ہے۔